بینظیر شہید کے بعد بلاول بھٹو چاروں صوبوں کی زنجیر ہیں: فیصل کریم کنڈی

Published On 14 February,2024 01:21 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت کا علم سربلند رکھا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو بحران سے نکال دیا، پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کی خاطر خون کے نذرانے دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا 9 مئی سانحہ میں ملوث شخص وزیراعلیٰ بن سکتا ہے؟ فیصل کریم کنڈی

انہوں نے مزید کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بعد بلاول بھٹو زرداری چاروں صوبوں کی زنجیر ہیں، آصف علی زرداری وفاق کی سلامتی کے علامت ہیں، ملک کی سلامتی، پارلیمنٹ کی بالادستی ہمارا بنیادی اصول ہے۔