خواجہ آصف نے ملکر دھاندلی کی، ثبوت موجود، عدالت میں پیش کروں گی، ریحانہ ڈار

Published On 11 February,2024 04:22 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) ریحانہ ڈار اور رُوبا عمر ڈار کی زیرقیادت الیکشن نتائج کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے پی ٹی آئی اور قومی پرچم تھام رکھے تھے، ریحانہ ڈار نے ریلی کے دوران کچہری چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں قرآن پر فیصلہ ہوگا، میں الیکشن جیت چکی ہوں، سب سے پہلے میں قرآن پاک پر حلف دوں گی۔

ریحانہ ڈار نے کہا کہ دھاندلی کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں، تمام ثبوت عدالت میں پیش کروں گی، ڈی پی او، ڈی سی، آر او اور خواجہ آصف کی دھاندلی کی تمام ویڈیوز مجھے موصول ہو چکی ہیں، روزانہ اسی طرح احتجاج کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ میں میری رٹ پٹیشن منظور ہو چکی ہے، میں نے 65 ہزار کی لیڈ حاصل کی تھی، خواجہ آصف نے آر او کے ساتھ مل کر دھاندلی کی۔