اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی نے سندھ میں سادہ اکثریت حاصل کرلی اور سندھ میں اگلی حکومت بنانے کے لئے پی پی پی کے نمبرز پورے ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ کے 85 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے، جس میں پیپلز پارٹی نے سندھ میں سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے۔
سندھ میں اگلی حکومت بنانے کے لئے پی پی پی کے نمبرز پورے ہوگئے ، پیپلز پارٹی 71جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔
یہ بھی پڑھیں :سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی 69 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے
پیپلز پارٹی کو 66 جنرل نشستوں کے بدلے 16 خواتین جبکہ 4 اقلیتی نشستیں ملیں گی، اس طرح اس نے اسمبلی اسمبلی میں اکثریت کے لیے درکار 85 کا نمبر پورا کرلیا جب کہ اب بھی 40 حلقوں کا نتیجہ آنا باقی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم مزید 17 جنرل نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔