بلوچستان میں پیپلزپارٹی آگے، صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے غیرسرکاری نتائج

Published On 09 February,2024 11:17 am

کوئٹہ : (دنیانیوز) بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں کے غیر سرکاری حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہےاور اب تک 48 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے جبکہ تین کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 48  نشستوں کے نتائج آگئے ہیں، اس میں اب تک پاکستان مسلم لیگ ن 9 پرکامیاب رہی جبکہ پیپلزپارٹی 11، جمیعت علمائے اسلام پاکستان 9 ، آزاد امیدوار 6، بلوچستان عوامی پارٹی 4 ، اے این پی 2 ، جماعت اسلامی ایک، نیشنل پارٹی3، حق دوتحریک ایک ، اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) اب تک ایک نشست پر کامیاب رہی۔

پی بی1 شیرانی مع ژوب

پی بی1 شیرانی مع ژوب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی ایف کے محمد نواز 14183 ووٹ لے کر کامیاب رہے اور آزاد امیدوار شاہ نواز کاکڑ 8562 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 2 ژوب

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 2 ژوب میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار فضل قادر نے 11 ہزار 453 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی جبکہ آزاد امیدوار مٹھا خان 9 ہزار 115 ووٹ لے کر دوسرے اور مسلم لیگ ن کے جعفر خان مندوخیل 6 ہزار 565 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہے۔

پی بی 3 قلعہ سیف اللہ

پی بی 3 قلعہ سیف اللّٰہ کے تمام 153 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مولانا نور اللّٰہ 24408 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے مولانا عبد الواسع 20661ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 4 موسیٰ خیل کم بارکھان

بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 4 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار عبدالرحمان کھیتران 24 ہزار 172 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، نیشنل پارٹی کے عبدالکریم 19 ہزار 12 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور آزاد امیدوار امیر زمان 9079 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 5 لورالائی

بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 5 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد خان 14 ہزار 424 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مولوی فیض اللہ 12 ہزار 456 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے شمس الدین 11 ہزار 554 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 6 دکی

صوبائی حلقہ پی بی 6 میں  مسلم لیگ ن کے امیدوار مسعود علی خان 10 ہزار 377 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد انور خان ناصر 9 ہزار 804 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے یحییٰ خان ناصر 8 ہزار 94 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 7 زیارت کم ہرنائی

پی بی 7 زیارت کم ہرنائی کے تمام 130 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے خلیل الرحمٰن 25256 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے نور محمد 24187 ووٹ لے کر ہار گئے۔

پی بی 8 سبی

حلقہ پی بی 8 سبی کے تمام 122 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار سرفراز چاکر ڈومکی 27677 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزادامیدوار میر محمد اصغر خان مری 23769 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 9 کوہلو

پی بی 9 کوہلو کے غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے میر نصیب اللّٰہ خان 5888 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار نواب زادہ گزین خان مری 3351 ووٹ لے کر ہار گئے۔

پی بی 10 ڈیرہ بگٹی

پی بی 10 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سرفراز احمد بگٹی 52 ہزار 485 ووٹ لے کر الیکشن جیت گئے جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی 25 ہزار 773ووٹ لے کر دوسرے اور آزاد امیدوار میر آفتاب احمد بگٹی 1035 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 11 جھل مگسی

بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 11 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی 44 ہزار 556 ووٹ لے کر فتح یاب ہو گئے جبکہ بی این پی کے میر مرتضیٰ عباس 1244 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور آزاد امیدوار عبدالمجید 868 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

حلقہ پی بی 12 کچھی
حلقہ پی بی 12 کچھی میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میر محمد عاصم کرد22557 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، آزاد امیدوار سردار یار محمد رند17869ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
 

پی بی 13 نصیرآباد

 غیرسرکاری نتیجے کے مطابق حلقہ پی بی 13 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے میر صادق عمرانی 14856 ووٹ لیکر کامیاب قرار جبکہ آزاد امیدوار میر سکندر خان 9505 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں، جاموٹ قومی موومنٹ کے میر ماجد ابڑو 8624 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے میر شوکت خان بنگلزئی 8483 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر ہیں ۔

پی بی 14 نصیر آباد

پی بی 14 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد خان 22 ہزار 639 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پی پی پی پی کے غلام رسول 18 ہزار 948 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 15صحبت پور

 صحبت پور 1 بلوچستان کے حلقے پی بی 15 میں حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سلیم احمد 24ہزار619 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمددوران15ہزار 997 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

 پی بی 16 جعفر آباد

 پی بی 16 جعفر آباد کے حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے عبدالمجید بادینی 15 ہزار 228 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کی راحت فائق جمالی نے 14 ہزار 131 ووٹ حاصل کیے۔

پی بی 17 اوستہ محمد

بلوچستان صوبائی حلقہ پی بی 17 میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار فیصل خان جمالی نے 28 ہزار 333 ووٹ لے کر فتح اپنے نام کی، بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد خان جمالی 13 ہزار 977 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے محمد اسلم2294ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر کے حق دار ٹھہرے۔

پی بی 18خضدار 1

پی بی 18 خضدار 1 کے تمام91 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار ثناء اللّٰہ خان زہری 20014 ووٹ لے کر کامیاب اور جے یو آئی ف کے غلام سرور 13791 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 19 خضدار 2

غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق پی بی 19 خضدار 2 سے جے یو آئی ف کے میر یونس عزیز زہری 19137 ووٹ لے کر جیت گئے اور پیپلز پارٹی کے آغا شکیل احمد درانی 15206 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 20 خضدار 3

پی بی 20 خضدار 3 سے غیرسرکاری حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد اختر مینگل 28097 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار میر شفیق الرحمٰن مینگل 9243 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 21 حب

غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق پی بی 21 حب کے بی اے پی کے محمد صالح 30910 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ نیشنل پارٹی کے رجب علی رند 17000 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 22 لسبیلہ

بلوچستان کے حلقہ پی بی 22 میں مسلم لیگ ن کے جام کمال خان 38 ہزار 562 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے محمد حسن 18 ہزار 373 ووٹ لے کر دوسرے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے جہانزیب قاسم 6337 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 23 آوران

غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق پی بی 23 آوران سے نیشنل پارٹی کے خیر جان 15635 ووٹ لے کر کامیاب اور پیپلز پارٹی کے عبدالقدوس 9233 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 24 گوادر

 93 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا، حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمن 19 ہزار 921 ووٹ لے کر آگے جبکہ بی این پی کے میر حمل کلمتی 13 ہزار 709 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔

پی بی 25 کیچ 1

پی بی 25 کیچ 2 کے غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ظہور احمد بلیدی 9,099 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ نیشل پارٹی کے جان محمد بلیدی 4,895 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 26 کیچ 2

پی بی 26 کیچ سے غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ 14004ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سید احسان شاہ 9608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 27 کیچ 3

پی بی 27 کیچ 3 سے پاکستان مسلم ليگ ن کے برکت علی 15552 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار جمیل دشتی 4622 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 28 کیچ 4

غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق حلقہ پی بی 28 کیچ 4 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے میر اصغر رند 7090 ووٹ لے کر کامیاب اور نیشنل پارٹی کے میر حمل 4366 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 29 پنجگور

 پی بی 29 پنجگور1 پر بی این پی اے کے میر اسد اللہ بلوچ کامیاب قرار پائے ہیں، غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق میر اسد اللہ بلوچ 7 ہزار 263 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ نیشنل پارٹی کے محمد اسلام 4 ہزار 547 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 30 پنجگور 2

بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 30 سے نیشنل پارٹی کے رحمت علی 9690 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے شاہ حسین 8349 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے عبدالغفار 904 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی بی31واسک
حلقہ پی بی31واسک میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام کے امیدوار زاہد علی 17058ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میر مجیب الرحمان محمد حسنی 16008ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی بی 32 چاغی

حلقہ پی بی 32 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار محمد صادق سنجرانی 19 ہزار 91 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امان اللہ 17 ہزار 178 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے محمد عارف 7490 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 33 خاران

بلوچستان کے حلقہ پی بی 33 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میر شعیب نوشیروانی 11 ہزار 207 ووٹ لے کر کامیابی کے مستحق ٹھہرے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثنا اللہ بلوچ 9050 ووٹ لے کر دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے میر نور الدین نوشیروانی 6171 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 34 نوشکی

 پی بی 34 نوشکی پر جے یو آئی پی کے امیدوار غلام دستگیر بادینی کامیاب ہوگئے ہیں ، غلام دستگیر بادینی 16 ہزار 771 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد رحیم 15 ہزار 14 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 35 سوراب

 پی بی 35 سوراب کی نشست پر جمیعت علمائے اسلام ف کے امیدوار ظفر اللہ خان زہری کامیاب ہو گئے، غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق ظفراللہ خان زہری 16 ہزار 579 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے نعمت اللہ خان زہری 11 ہزار 113 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی بی36قلات
حلقہ پی بی36قلات میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار سردار زادہ امیر سعید احمد 10654ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، بلوچستان عوامی پارٹی کےامیدوار میر ضیا اللہ 8461ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
 

پی بی 37مستونگ

 پی بی 37 مستونگ کی نشست پرنواب محمد اسلم خان رئیسانی 13ہزار 668 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سردار احمد نوربنگلزئی 11ہزار426 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی بی 38 کوئٹہ 1

بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 38 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ملک نعیم خان بازئی 7 ہزار 792 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے عین اللہ شمس 6 ہزار 280 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے غلام یاسین خان 3 ہزار 8 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 39 کوئٹہ 2

بلوچستان اسمبلی کے حؒقہ پی بی 39 سے آزاد امیدوار پرنس فیصل داؤد 6618 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سید عبدالواحد 5878 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور آزاد امیدوار نور محمد 4920 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 40 کوئٹہ 3

بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 40 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صمد خان 9225 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ 4118 ووٹوںں کے ساتھ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے اختر محمد دوسرے اور 3013 ووٹوں کے ساتھھ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رحیم الدین تیسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 41 کوئٹہ 4

بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 41 سے آزاد امیدوار ولی محمد 9318 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ 7270 ووٹوں کے ساتھ آزاد امیدوار عبدالغفار خان کاکڑ دوسرے اور 6567 ووٹوں کے ساتھ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالقہار تیسرے نمبر کے مستحق ٹھہرے۔

پی بی 42 کوئٹہ 5

صوبائی حلقہ پی بی 42 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار زرک خان 10 ہزار 423 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق 8520 ووٹ حاصل کر کے دوسرے اور آزاد امیدوار عمران حسین 6805 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 43 کوئٹہ 6

غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق حلقہ پی بی 43 کوئٹہ 6 سے آزاد امیدوار لیاقت علی 7277 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار سردار دودا خان 5190 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 44 کوئٹہ 7

بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 44 سے پی پی پی پی کے عبید اللہ 7125 ووٹ لے کر فتح یاب ہو گئے اور نیشنل پارٹی کے میر عطا محمد بنگلزئی 6385 ووٹ حاصل کر کے دوسرے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار وحید احمد 3159 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 45 کوئٹہ8  

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ 8 کے تمام 49 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک 5671ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی ف کے میر محمد عثمان پرکانی 4346 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 46 کوئٹہ 9

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 46 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار پرنس عمر احمد زئی 4638 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سردار احمد خان شاہوانی 1752 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے نصیر احمد 1530 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 47 پشین 1

بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 47 سے آزاد امیدوار اسفند یار خان کاکڑ 21 ہزار 714 ووٹ لے کر فتح یاب ہو گئے، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار کمال الدین 18 ہزار 989 ووٹ لے کر دوسرے اور آزاد امیدوار سلطان محمد خان 4963 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 48 پشین 2

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 48 سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار اصغر علی ترین 17 ہزار 944 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سردار امجد خان 15 ہزار 13 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور 3466 ووٹوں کے ساتھ آزاد امیدوار سید شاہ نواز کھرل تیسرے نمبر کے حق دار ٹھہرے۔

پی بی 49 پشین 3

بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 49 سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سید ظفر علی آغا 13 ہزار 811 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے آغا سید لیاقت علی 12 ہزار 778 ووٹ لے کر دوسرے اور آزاد امیدوار سید عبدالحئی 3329 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 50 قلعہ عبداللہ

 پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے انجنیئر زمرک خان اچکزئی 44712 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ جمیعت علماء اسلام کے رہنما حاجی محمد نواز کاکڑ 43445 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 51 چمن

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 51 سے آزاد امیدوار عبدالخالق خان 20 ہزار 390 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار اصغر خان 19 ہزار 623 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے اباسین خان اچکزئی 18 ہزار ایک ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔