اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

Published On 07 February,2024 07:56 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ووٹنگ ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے جیل میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

جیل ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے بھی اڈیالہ جیل میں ووٹ کاسٹ کیا، شاہ محمود قریشی اور چودھری پرویزالہٰی کا ووٹ کاسٹ نہیں ہوسکا، بشریٰ بی بی کا ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہوسکا۔

جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 20 قیدیوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، 40 قیدیوں کی لسٹ بھجوائی گئی تھی۔