الیکشن سے ایک روز قبل این اے 75 کے ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کر دیا گیا

Published On 07 February,2024 07:50 pm

ظفروال: (دنیا نیوز) الیکشن سے ایک روز پہلے این اے 75 کے ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کر دیا گیا۔

این اے 75 میں ریٹرنگ آفیسر کے تبادلے کی وجہ سے پولنگ سامان کی ترسیل دیر سے شروع کی گئی، این اے 75 کے ٹوٹل پولنگ سٹیشن کی تعداد 415 ہے، ابھی تک 200 کے قریب پولنگ سٹیشن کا سامان عملے کو دے دیا گیا۔

215 کے قریب پولنگ سٹیشن کا سامان عملے کے حوالے کرنے میں تاخیر ہوئی، آر او آفس میں سامان لینے والے پولنگ عملے کا رش لگا رہا۔