چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، انتخابات کی تیاریوں بارے بریفنگ دی گئی

Published On 07 February,2024 07:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت عام انتخابات کی تیاریوں بارے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، تمام ونگز کے سربراہان نے انتخابی تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بیلٹ پیپر سمیت تمام انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا، چیف الیکشن کمشنر نے پولنگ ڈے پر چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔