اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی شق 48 پرعملدرآمد سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو جاری مراسلے میں کہا گیا کہ دیہی علاقوں میں پولنگ کیمپس پولنگ سٹیشنز سے 4 سو میٹرز کے فاصلے پر ہوں، شہری اور گنجان آبادی والے علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے کیمپس 100 میٹر کے فاصلے پر ہوں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام مانیٹرنگ افسران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے کل خود پولنگ سٹیشنز کے دورے کریں۔