پی ٹی آئی کے بیشتر امیدواروں کا ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت سے رجوع

Published On 03 February,2024 11:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے تین تلوار پر ہنگامہ آرائی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے الزام میں پی ٹی آئی کے بیشتر امیدواروں نے ضمانت میں توسیع کے لیے دوبارہ عدالت سے رجوع کرلیا۔

اس حوالے سے سندھ ہائیکورٹ نے بیرسٹر عزیر علی سمیت دیگر کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ 30 جنوری کو 6 دن کے لیے تمام ملزمان کی حفاظتی منظور کی گئی تھی 6 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے سے پہلے دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی کارکن خالد کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ این اے 234 سے امیدوار فہیم خان کی 10 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔