غیرقانونی بھرتیوں کا کیس : پرویز الہٰی و دیگرپرفرد جرم عائد نہ ہوسکی

Published On 01 February,2024 02:33 pm

لاہور: (دنیانیوز) پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج  ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی ، ملزم آصف علی اور سمیع اللہ پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے دو ملزمان کی عدم حاضری کی وجہ سے فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کرلیا ، اینٹی کرپشن حکام نے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کررکھا ہے۔