راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈزریفرنس پر سماعت ہوئی۔
اڈیالہ جیل میں سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، وکلاء صفائی نے کہا کہ ٹرائل شروع ہو چکا ہے تاہم ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقول فراہم نہیں کی گئیں۔
عدالت نے ریکارڈ کی نقول وکلاء صفائی کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔