لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کے کہ جب کمپنی کو میرے ساتھ جوڑا جارہا ہے وہ تب بنی جب میری عمر 3 سال تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس کیس میں ایف آئی اے نے میرے دوبارہ ریڈ وارنٹ کے لئے انٹر پول کو لکھا ہے اس کیس میں الزام یہ لگایا ہے کہ میرے دوست نے میرے اور میرے والد کی منی لانڈرنگ کے لئے آف شور کمپنی بنائی۔
مونس الہٰی نے مزید کہا کہ یہ اتنے نالائق ہیں کہ جس کمپنی کو ہمارے ساتھ جوڑ رہے ہیں وہ تب بنی تھی جب میرے دوست کی عمر بھی 3 سال تھی۔