بلدیہ حکام کی مجرمانہ غفلت، 10 سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق

Published On 29 January,2024 12:40 am

عارف والا: (دنیا نیوز) کراچی کے بعد پنجاب کے شہر میں بھی بچے کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ سامنے آ گیا، عارف والا میں 10 سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق عارفوالا میں بلدیہ حکام کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے شادی پر آیا بچہ 10 سالہ ندیم مین روڈ پر کھلے گٹر میں گر گیا، افسوسناک حادثے کا پتا سی سی ٹی وی فوٹیج سے چلا۔

گٹر میں گرنے کے بعد ورثا تلاش کرتے رہے، حادثے کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو گٹر سے نکالا، شہریوں نے بتایا کہ کئی دنوں سے کھلے گٹر کی نشاندہی کی مگر بلدیہ کے عملے نے توجہ نہ دی۔