لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند میں کمی کے بعد فلائٹ آپریشن میں بہتری آ گئی۔
دھند کے باعث 7 پروازیں منسوخ اور 2 متبادل ایئر پورٹ پر منتقل کی گئی ہیں، کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کی پروازیں معمول کے مطابق روانہ ہوئیں۔
پی آئی اے کی ابوظہبی سے پشاور کی پرواز پی کے 218 اسلام آباد میں اتاری گئی جبکہ جدہ سے سیالکوٹ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 746 کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا۔
سعودی ایئر لائن کی شارجہ سے فیصل آباد کی پروازیں جی 9562 اور جی 9563 اور پی آئی اے کی کراچی سے دبئی کی 2 پروازیں پی کے 213، 214 کو منسوخ کیا گیا جبکہ دبئی سے اسلام آباد کیلئے پی آئی اے کی آج صرف ایک پرواز پی کے 234 منسوخ کی گئی ہے۔
پشاور سے کراچی کے درمیان نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 551، 554 انتظامی طور پر منسوخ کی گئی ہیں اور اسلام آباد سے القسیم، جدہ، دوحہ، بینکاک اور ریاض کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
پی آئی اے کی دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 180 کو لاہور میں اور دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے 284 کو اسلام آباد میں اتارا گیا جبکہ شارجہ سے پشاور کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 کو اسلام آباد میں لینڈنگ کرایا گیا۔