فیصل آباد: شوہر نے بیوی اور 7 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

Published On 26 January,2024 10:44 am

فیصل آباد: (دنیانیوز) تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 133 گ ب میں شوہر نے بیوی اور 7 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ذوالفقار نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی اور بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، ملزم قتل کی واردات کے بعد موقع سےفرارہوگیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم ذوالفقار ذہنی مریض لگتا ہے، ذوالفقار نے اپنے دیگر 3 بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ،  مقتولہ رخسانہ نے ملزم ذوالفقار سے دوسری شادی کی تھی ، رخسانہ کے ساتھ قتل ہونے والی بیٹی پہلے شوہر سے تھی۔