میرے حریف شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں: دانیال عزیز

Published On 24 January,2024 08:00 pm

ظفروال: (دنیا نیوز) سینئر سیاسی رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ میرے حریف شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

سینئر سیاسی رہنما دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارووال میں لوگوں کے گھروں کی دیواروں کو پھلانگا جارہا ہے، 45 یونین کونسلز چیئرمین ہائی کورٹس گئے ہیں، میرے سپورٹرز کے پٹرول پمپس بند اور کاروبار تباہ کئے جارہے ہیں۔

دانیال عزیز نے کہا کہ میں نے پارٹی چھوڑی نہ مسلم لیگ ن نے کوئی نوٹس دیا ہے، میرے حریف کو شکست نظر آرہی ہے، اس طرح کے ہتھکنڈے تب کئے جاتے ہیں جب پذیرائی نہیں ملتی۔