صوبائی اور وفاقی حکومت کی کوشش ہے انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں: گورنر خیبرپختونخوا

Published On 14 January,2024 07:16 pm

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کا پابند ہے، ہر شہری کو پرامن ماحول کی فراہمی حکومت کا کام ہے، خیبرپختونخوا حکومت شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔

غلام علی نے مزید کہا کہ حالات یہاں تک آگئے ہیں کہ ہسپتالوں میں ادویات تک نہیں ہیں، الیکشن ہوتے ہی نئی حکومت آئے گی اور تمام مسائل حل ہو جائیں گے، عدالت کے فیصلے سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔