اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ غیر جانبدارانہ صحافت سے ہی معاشرہ درست سمت لے سکتا ہے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں صدر فیاض محمود، سینئر نائب صدر حسین احمد، نائب صدر (وومن) امبرین علی، جنرل سیکرٹری محمد عمران سمیت دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، صحافت میں کورٹ رپورٹرز کا کردار بہت اہم ہے، کورٹ رپورٹرز کی ٹیکنیکل فیلڈ ہے، وکلاء کی طرح صحافیوں کو بھی قانون سے آگاہی رکھنا پڑتی ہے۔
نگران وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں گے، نومنتخب عہدیداروں کا انتخاب صحافیوں کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے، امید ہے نومنتخب عہدیدار اپنے ساتھی رپورٹرز کی توقعات پر پورا اتریں گے۔