820 افراد لاپتہ، دہشتگردوں کے نام بھی مسنگ پرسن میں ڈالے جاتے: جان اچکزئی

Published On 10 January,2024 05:17 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیراطلاعات بلوچستان چان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں صرف 820 افراد لاپتہ ہیں، دہشتگردوں کے نام بھی مسنگ پرسن میں ڈال دیئے جاتے ہیں۔

نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسنگ پرسن کے حوالے سے پراپیگنڈا ناکام ہوچکا ہے، مسنگ پرسن کے حوالے سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے، کچھ عناصر مسنگ پرسنز ایشوز کو لے کر ریاست کے خلاف مذموم مہم چلا رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد 10 ہزار ہیں، ان میں سے 8 ہزار کیس حل ہوچکے ہیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ امریکہ میں 5 لاکھ افراد لاپتہ ہیں، یوکے میں ایک لاکھ 70 ہزار لوگ لاپتہ ہیں، پاکستان میں صرف 820 افراد لاپتہ ہیں، لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ کے سامنے آچکی ہے، بلوچستان میں ابھی 468 افراد لاپتہ ہیں، کالعدم تنظیمیں لوگوں کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں لکھواتی ہیں۔

دہشگردوں کے نام بھی مسنگ پرسن کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں، بلوچستان میں 2200 لوگ واپس آئے ہیں، مسنگ پرسنز کے 8 ہزار کیسز حل ہوئے۔