پشاور: (دنیا نیوز) الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے 3 حلقوں کے کاغذات درست قرار دے دیئے۔
الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کی اپیل پر سماعت کی۔
الیکشن ٹریبونل نے تیمور سلیم جھگڑا کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات درست قرار دیئے۔
ریٹرننگ افسر نے تیمور سلیم جھگڑا کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 28 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقوں پی کے 75 اور 79 سے کاغذات مسترد کئے تھے۔