کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کر دی، قومی اسمبلی کے 53 اور صوبائی اسمبلی کے 119 حلقوں کے امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے این اے 229 ملیر سے جام عبدالکریم جوکھیو کو امیدوار نامزد کر دیا، این اے 230 سے آغا رفیع اللہ، این اے 231 سے عبدالحکیم بلوچ، این اے 235 ضلع شرقی سے آصف خان، 236 سے مزمل قریشی، این اے 237 سے کرنل ریٹائر اسد عالم نیازی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول ہاؤس میں ذوالفقار بھٹو کے 96 ویں یوم پیدائش کی تقریب
این اے 238 سے ظفر جھنڈیر، این اے 239 لیاری سے سردارنبیل گبول، این اے 241 جنوبی سے مرزا اختیار بیگ، این اے 242 سے عبدالقادر مندو خیل، این اے 243 سے عبدالقادر پٹیل، این اے 244 کراچی ویسٹ سے عبدالبر، این اے 245 سے صدیق اکبر، 246 سے وسیم اختر کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
— PPP (@MediaCellPPP) January 5, 2024
پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع وسطی کی قومی اسمبلی کی چار نشستوں میں سے تین پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے، این اے 247 معاذ شیخ، این اے 248 محمد حسن خان، این اے 249 سے راؤ وحید کو نامزد کیا گیا ہے، این اے 250 پر پیپلزپارٹی کا امیدوار کون ہو گا اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
2018ء میں منتخب ہونے والے پی پی رہنما سکندر رایو پوٹو، ممتاز جکھرانی، گھنور اسران الیکشن 2024ء میں ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے، پیپلز پارٹی نے کراچی کورنگی سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر امیدواروں کا اعلان نہیں کیا، کراچی جنوبی سے این اے 240 پر بھی امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا۔
— PPP (@MediaCellPPP) January 5, 2024
آصف علی زرداری این اے 207 شہید بے نظیر آباد سے امیدوار ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری سندھ سے قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر امیدوار ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری این اے 194 لاڑکانہ، این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
فریال تالپور لاڑکانہ پی ایس 10 سے امیدوار ہوں گی، آغا سراج درانی پی ایس 9 شکار پور سے انتخابات میں حصہ لیں گے، پی ایس 77 جامشورو سے مراد علی شاہ امیدوار ہوں گے، پی ایس 61 حیدرآباد سے شرجیل انعام میمن پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن وقت پر ہوں گے، اقتدار میں آکر تنخواہیں ڈبل کر دیں گے، بلاول بھٹو
ناصر حسین شاہ پی ایس 25 سکھر سے امیدوار ہوں گے، پی ایس 105 کراچی ایسٹ سے سعید غنی، سانگھڑ این اے 209 سے شازیہ عطا مری پیپلز پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔
فنکشنل لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والے شہریار خان مہر شکار پور این اے 193 سے امیدوار ہوں گے، ایم کیوایم چھوڑ کر پیپلزپارٹی شمولیت اختیار کرنے والے وسیم قریشی کو پی ایس 123 کراچی ضلع وسطی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔