آئین کیخلاف کوئی فیصلہ اور قرارداد قابل قبول نہیں، خورشید شاہ

Published On 05 January,2024 05:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ آئین کے خلاف کوئی فیصلہ اور کوئی قرارداد قابل قبول نہیں۔

خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن سے فرار ملک کو بحران سے دوچار کر سکتا ہے، سینیٹ میں ملک کی بڑی جماعتوں کی غیر موجودگی میں قرارداد کا کوئی جواز نہیں تھا۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں کورم بھی پورا نہیں تھا اس لئے اسے کثرت رائے کہنا درست نہیں۔