نیب نے مراد سعید کے خلاف نئی انکوائری شروع کر دی

Published On 05 January,2024 11:58 am

سوات: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف نئی انکوائری شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی ہے اور اس حوالے سے نیب نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید مفرور اور کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے مراد سعید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔