مسلم لیگ ن کا 15 جنوری کو انتخابی منشور کا اعلان کرنے کا فیصلہ

Published On 02 January,2024 11:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کی۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے 15 جنوری کو انتخابی منشور کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں کی بڑی بیٹھک

انتخابی منشور کے اعلان کے لئے تقریب کا اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا، تقریب میں ن لیگ کے قائد نوازشریف بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔