انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں کی بڑی بیٹھک

Published On 02 January,2024 09:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنرل انتخابات سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے بڑوں کی بڑی بیٹھک ہوئی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان اہم ملاقات لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے اہم گفتگو کی گئی۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی درجہ حرارت کو نارمل رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق اور خورشید شاہ کے درمیان سیاسی استحکام اور رواداری کو قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے قیادت کے پیغام بھی ایک دوسرے کو دیئے۔