دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Published On 20 December,2023 10:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دکانوں، دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سکردو، گلگت بلتستان تھا جب کہ اس کی شدت 3.2 اور گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔

ذرائع کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔