لاہور: (دنیا نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں سرکاری وکیل نے صنم جاوید کی نظر بندی ختم کرنے سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ صنم جاوید کے والد نے نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، صنم جاوید کے والد کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن دو دسمبر کو جاری کیا گیا تھا۔