مسلم لیگ ن اور جی ڈی اے کا انتخابات میں مل کر چلنے پر اتفاق

Published On 29 December,2023 02:56 pm

کراچی: (دنیانیوز) مسلم لیگ ن اور جی ڈی اے نے انتخابات میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کرچلنے پر اتفاق کیا ہے ۔

کراچی میں صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف اور جی ڈی اے  رہنما پیرپگاڑا کے درمیان ملاقات ہوئی ،جس  میں دونوں جماعتوں نے انتخابات میں ایک دوسرے کی حمایت  کا فیصلہ کیا ہے ۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ انتخابات ایک دوسرے کےساتھ مل کر لڑیں گے ، جہاں جس کو ضرورت ہو گی دوسرا اس کو سپورٹ کرے گا۔

اس حوالے سے صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کاکہنا تھا  کہ سندھ میں ایک پارٹی کےپاس ہی سارے اختیار تھے ، ملاقات میں خواجہ سعد رفیق ، ایاز صادق اور دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔

بعدازاں مسلم لیگ ن اور جی ڈی اے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے کے اس الیکشن پر کافی تحفظات ہیں، ہمارا 4جماعتی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا نظام بنے گا، پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی ہر جگہ سے الیکشن لڑرہے ہیں، ہم نے کسی کو الیکشن لڑنےسے منع نہیں کیا سب کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جی ڈی اے کےساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے : سعد رفیق

  جی ڈی اے وفد نے اس موقع پر کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں آئے وفد نے ہماری باتیں سنی غور سےسنیں، 35 سے 30فیصد ووٹ پیپلز پارٹی مافیا کو پڑتا ہے، ہمارا فوکس باقی 65فیصد ووٹ پر ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے 8فروری کو 15سالہ سسٹم کو تباہ کردیں گے۔