کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ انتخابات ہونے جا رہے ہیں، الیکشن کا مطلب عوام کی رائے کو تسلیم کیا جائے، سلیکشن کیلئے الیکشن کو دنیا قبول نہیں کرتی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ معاشی انقلاب سے پہلے فکری انقلاب لانا ہوگا، ہم اپنے حصے کا انقلاب لا چکے ہیں، انقلاب کبھی خونی نہیں ہوتا، ہم نے ظلم اور جبر کا راستہ اختیارنہیں کیا۔
ایم کیو ایم کے کنوینر نے کہا کہ ایم کیو ایم کا طرز سیاست ملک میں آئے گا توملک کامیاب ہوگا۔