لسبیلہ: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ الیکشن کا حصہ ہے، پیپلزپارٹی بلوچستان میں بڑی پارٹی بنکر ابھرے گی۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں روزگار کی کمی ہے، بارڈر ٹریڈ کے ذریعے بلوچستان کی عوام کو روزگار فراہم کیا، بلوچستان کی عوام کو اگر روزگار نہیں دے سکتے تو ان سے روزگار چھینیں بھی نہیں۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہماری نیت صاف تھی ہم نے بلوچستان کی عوام کو روزگار دیا، ہم نے لوگوں کو روزگار دیکر بلوچستان کی عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے، روزگار کے ذریعے جب عوام مضبوط رہے گی تو ملک بھی مضبوط رہے گا۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں نوکریاں نہیں ہیں، بارڈر ٹریڈ بلوچستان کی عوام کے لئے آسان ہے، ہم نے بلوچستان کے لئے کام کئے ہیں، عام انتخابات میں جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی، بلوچستان عوامی پارٹی میں رہ کر بلوچستان کے لئے دفاع نہیں کرسکتا تھا۔