اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت داخلہ نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل نہ کرنے کی درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کے تبادلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات قریب ہیں، ابھی دونوں افسروں کو تبدیل نہ کیا جائے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکرٹری داخلہ کی سفارش سے متعلق حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔