خیرپور: (دنیانیوز) الیکشن کے نئے رنگ ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے مقابلے میں ان کی بھتیجی میدان میں آ گئیں، حنا شاہ جیلانی نے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قائم علی شاہ کی بھتیجی حنا شاہ جیلانی پی ایس 26 پرآزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے چچا کا مقابلہ کریں گی۔
اس حوالے سے حنا شاہ جیلانی نے کہا کہ بڑے سائیں بزرگ ہو گئے ہیں مگر ابھی تک آرام کا نہیں سوچ رہے، نہ ہی ہمیں موقع دے رہے ہیں، ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونیوالے انتخابات کیلئے تمام جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔