شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری

Published On 26 December,2023 07:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا عملہ روبکار لیکر اڈیالہ جیل روانہ ہوا، روبکار جاری ہونے کے باوجود شاہ محمود قریشی کی رہائی نہیں ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی 15 روز کیلئے نظر بند

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو نقص امن کے تحت 15 روز کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔