توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کیلئے مقرر

Published On 26 December,2023 06:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔

کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی، بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں کل فرد جرم عائد ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔