ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کی دو دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔
واضح رہے کہ جمشید دستی مظفر گڑھ پولیس کو تھانہ صدر میں درج ایک مقدمے میں مطلوب ہیں۔
جمشید دستی اپنے وکیل کے ہمراہ حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ پیش ہوئے، جسٹس سرفراز ڈوگر نے جمشید دستی کی دو دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
عدالتی پیشی سے قبل جمشید دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ظلم کے خلاف کھڑا ہونے پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا، ضمانت کے بعد حلقہ میں جا کر الیکشن مہم چلاوں گا۔