فریال تالپور نے صوبائی، قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے

Published On 23 December,2023 10:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی رہنماؤں کا مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے صوبائی اور قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے، آصف علی زرداری کی دوسری بہن عذرا پیچوھو نے بھی صوبائی اور قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے۔

ذرائع کے مطابق فریال تالپور اور عذرا پیچوھو کے کاغذات نامزدگی اتوار کو جمع کرائے جائیں گے، پیپلزپارٹی رہنما شیلا رضا ، شازیہ مری اور روبینہ قائمخانی کے فارم مخصوص نشست کیلئے جمع کرا دیئے گئے۔