ٹکٹس کی تقسیم: بلوچستان عوامی پارٹی نے امیدواروں کے نام بتا دیئے

Published On 23 December,2023 06:29 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ٹکٹس کی تقسیم کا معاملہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے امیدواروں کے نام بتا دیئے۔

منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ پارٹی ٹکٹس سردار صالح بھوتانی، سپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دئیے جائیں گے، بی اے پی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد مگسی، نوابزادہ طارق مگسی، سینیٹر منظور کاکڑ اور میر ضیاء اللہ لانگو کو بھی پارٹی ٹکٹس ملیں گے۔

سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سینیٹر پرنس آغا عمر احمد زئی، زبیدہ جلال، روبینہ عرفان بھی پارٹی ٹکٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے، بلوچستان بھر میں پارٹی امیدواروں کو آج ٹکٹس جاری کر دیئے جائیں گے۔

منظور کاکڑ نے کہا کہ پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کے حوالے سے تمام امیداروں نے سیاسی جمہوری سوچ کا بھر پور مظاہرہ کیا، باپ پارٹی کا آپسی اتحاد ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے، بلوچستان عوامی پارٹی ہی صوبے کی نمائندہ جماعت ہے۔