پشاور: دنیا نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی نورعالم خان نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کر لی۔
جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹرمولانا عطاء الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نورعالم خان کو جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید ہے کہ اس مرتبہ انتخابات میں دھاندلی نہ ہوئی تو جمعیت کو اقتدارمیں آنے سے کوئی نہیں روکا سکتا، خیبرپختونخوا میں آنے والا دور جمعیت کا ہے، ہمیں مولانا فضل الرحمان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔
نور عالم خان نے کہا کہ تاخیر ہوگئی ورنہ پہلے ہی جے یو آئی میں آجاتا، 9 مئی کے واقعات قابل شرم ہیں، احتجاج کا اپنا طریقہ ہوتا ہے، میں نے پہلے ہی سال سے مخالفت کی کیونکہ ان کی سوچ ٹھیک نہیں تھی، لاڈلے کی بات ہوتی ہے کیونکہ جیل میں اسے سہولیات دیسی مرغے ملتے ہیں، چیف جسٹس اس صورت حال کانوٹس لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم غلام نہیں کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کریں، احتجاج سب کرتے ہیں لیکن اداروں پرحملے نہیں کئے جاتے، غلط لوگوں سے راستہ بدلا جائے توغلط نہیں۔