پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے عدلیہ کی زیر نگرانی انتخابات کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر انہیں کوئی شکایت ہو تو یہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا سکتے ہیں، صوبے میں بہت ڈی سیز اور اے سیز تبدیل کئے جا چکے ہیں۔
عدالت نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر کر لیا۔