لاہور: (دنیا نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں ٹک ٹاکر ملک منیب سمیت 23 ملزموں کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کر لی۔
عدالت نے دو دو لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں، ٹک ٹاکر ملک منیب کی جانب سے رانا رباب اکرم نے دلائل دیئے، عدالت نے ملزم محمد عمران اور آصف عاشق کی ضمانتیں خارج کردیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 25 ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔
ملزموں کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، عدالت نے دیگر ملزموں کی ضمانتوں پر 21 دسمبر کو دلائل طلب کرلئے۔