لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ٹریفک پولیس نے خواتین کیلئے رائیڈ فار چینج پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز، کالجز میں سکوٹی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے وومن آن وہیل سکول کا دورہ کیا، سی ٹی او لاہور نے موٹرسائیکل ٹریننگ کے لئے آئی خواتین سے ملاقات کی۔
عمارہ اطہر نے کہا وومن آن ویل پراجیکٹ،رائیڈ فار چینج پروگرام کے تحت خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ہے، وومن آن ویلز سکول ایل او ایس میں خواتین کی ٹریننگ کا 77 واں بیج زیرتربیت ہے، اب تک 07 ہزار سے زائد خواتین کو ٹرینڈ کیا جا چکا ہے۔
سی ٹی او لاہور نے کہا خواتین با اختیار ہوں گی تو معاشرے میں واضح تبدیلی آئے گی، وومن آن ویلز پراجیکٹ اور رائیڈ فار چینج پروگرام کا مقصد خواتین کو زیادہ پراعتماد اور خود مختار بنانا ہے، معاشرتی اور سماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔