سال 2023 میں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہونے والے یادگار لمحات

Published On 15 December,2023 03:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سال 2023 اپنے دامن میں مختلف یادیں سمیٹے اختتام کی جانب گامزن ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے فوٹو گرافرز نے دنیا بھر سے مختلف واقعات، حادثات، جنگ اور دیگر سرگرمیوں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔

4 سالہ اناستاسیا 29 جنوری 2023 کو یوکرین کے دارالحکومت کیف کے باہر ٹاؤن سینٹر میں مشہور سٹریٹ آرٹسٹ ٹی وی بوائے کے آرٹ ورک کے ساتھ کھڑی ہے۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد31 جنوری 2023 کو متاثرہ علاقوں سے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں، اس دوران ایک دادا اپنی پوتی کو رخصت کرتے ہوئے۔

ترکی میں 19 فروری 2023 کو مہلک زلزلے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کا منظر

عبدالعلیم معینی 8 فروری 2023 کو ترکی کے شہر ہاتے میں مہلک زلزلے کے نتیجے میں اپنی بیوی کی نعش کے پاس ملبے کے نیچے پڑا ہے۔

چین کے صوبے ہانگ کانگ میں 3 مارچ 2023 کو ایک عمارت میں لگی آگ کا منظر

رواں سال 12 مارچ 2023 کو ہالی وڈ میں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب تھی کہ اس دوران ہی فوٹو گرافر کے گرنے پر مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا حیرانی کا اظہار کر رہی ہیں۔

16 مارچ 2023 کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلی شہر میں طوفانی بارش سے متاثرہ ایک گھر کا تالاب چٹان کے کنارے لٹکا ہوا ہے۔

رواں سال کے آغاز میں 19 مارچ کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں گولڈن ماؤنٹ کے گردوارے کے پس منظر میں غروب آفتاب کا ایک منظر ۔

29 مارچ 2023 میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کئی دنوں کی شدید بارش کے بعد سڑک سمندر کا منظر پیش کر رہی ہے۔

28 مئی 2023 کو استنبول، ترکی میں اے کے پارٹی (AKP) کے صوبائی صدر دفتر کے باہر صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ابتدائی ایگزٹ پول کے نتائج کے بعد ترک صدر طیب اردگان کے حامی جشن منا رہے ہیں۔

31 مئی 2023 کو ٹونڈو، منیلا، فلپائن میں سالانہ فلپائنی کیتھولک روایت ہولی کراس کی تقریب کے موقع پر ننھی بچیاں سانٹا کروزن پریڈ میں شرکت کر رہی ہیں۔

رواں سال جولائی میں سوئٹزرلینڈ کے جنگلات میں لگنے والی آگ کا فضائی منظر۔

رواں سال جولائی میں ہونے والی ’ٹور ڈی فرانس‘ سائیکل ریس کا ایک منظر

صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں 6 اگست 2023 کو ٹرین حادثہ پیش آیا تھا جہاں ریسکیو اہلکار زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

28 اگست 2023 کو کیلی فورنیا میں غروب آفتاب کے وقت سرفنگ کرتے ہوئے ایک سرفر اپنے بورڈ سے غوطہ لگا رہا ہے۔

28 ستمبر 2023 کو عراق کے شہر ہمدانیہ میں واقع گرینڈ امیکولیٹ چرچ میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات کے دوران عیسائی خاتون رو رہی ہے۔

7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل کے سڈروٹ کے علاقے میں حماس کے حملے کے بعد ایک شخص سڑک پر بکھرے ہوئے مردہ لوگوں کی تصویر لے رہا ہے۔

7 اکتوبر 2023 کو حماس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کو فلسطینی شہری اٹھا کر لے جا رہے ہیں۔

11 اکتوبر 2023 کو جنوبی غزہ کی پٹی خان یونس میں ایک گھر پر اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونیوالی فلسطینی لڑکی کو نوجوان اٹھا کر لے جا رہا ہے۔

اسرائیل کے شہر اشکلون میں 9 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی سے داغے گئے راکٹوں کو روکنے والے آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم کا منظر

26 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں نووا فیسٹیول میں شرکت کے دوران حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والے 24 سالہ ساگیو بین زوی کی آخری رسومات کے دوران دوست اور اہل خانہ رو رہے ہیں۔

اکتوبر میں افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ہرات کے صوبے میں ریسکیو اہلکار ایک خیمہ اٹھا کر لے جا رہے ہیں۔

26 اکتوبر 2023 کو امریکی شخص ایک خشک علاقے پر چل رہا ہے جو کہ لاطینی امریکہ کے سب سے بڑے میٹھے پانی کے طاس جھیل ٹیٹیکا کی سطح میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

ٹیم لیب ڈیجیٹل آرٹ گروپ کا ایک رکن 17 نومبر 2023 کو ٹوکیو میں ازابودائی ہلز کمپلیکس میں اپنے بارڈر لیس میوزیم کو دوبارہ کھولنے کی تیاری کیلئے ایک تنصیب میں تصویر بنا رہا ہے۔

یکم نومبر 2023 کو پاکستانی حکومت کی جانب سے غیرقانونی افغانیوں کو وطن چھوڑنے کے حکم کے بعد افغانی بچے پھٹے ہوئے خیمے سے اپنے پرانے گھروں کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہوئے واپس جا رہے ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں موسم سرما کے دوران برف سے ڈھکے پارک میں 22 نومبر 2023 کو ایک خاتون چہل قدمی کر رہی ہیں اور ان کے قدم کے نشان زمین پر نقش ہو رہے ہیں۔