وہاج علی عالمی سطح پر سال 2023 کی بہترین سیلیبریٹی

Published On 14 December,2023 03:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرواداکار وہاج علی نے سال 2023 کی بہترین سیلیبریٹی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے ایک مشہور اخبار "ایسٹرن آئی" نے معروف اداکار وہاج علی کو ’نمبر ون پاکستانی سٹار‘ قرار دے دیا اور اس کے ساتھ ہی برطانوی اخبار نے 2023ء کی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست بھی جاری کردی۔

ایسٹرن آئی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ایشیاء کی ان شوبز شخصیات کے نام شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے 2023 میں فلم، ٹی وی، سوشل میڈیا، موسیقی اور ادب سمیت مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے مقبولیت حاصل کی ہے۔

فہرست کے مطابق پاکستانی اداکار وہاج علی نے 2023 کیٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے، اس کامیابی کے بعد وہاج علی نے کئی نامور ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

برطانوی اخبار کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پہلے نمبر پر ہیں، انہوں نے یہ پوزیشن رواں سال اپنی دو سپر ہٹ فلموں "پٹھان" اور "جوان" کی ریکارڈ توڑ کامیابی کی وجہ سے حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق 2023 کی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں وہاج علی کے علاوہ دیگر پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں جن میں سجل علی، احد رضا میر، یمنیٰ زیدی، حدیقہ کیانی، عروج آفتاب اور بلال عباس خان شامل ہیں۔