الیکشن کمیشن کی سابق ارکان اسمبلی کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ایک بار پھر یاد دہانی

Published On 13 December,2023 04:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے سابق ارکان اسمبلی کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ایک بار پھر یاد دہانی کرادی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ سابق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی مالی گوشواروں کی تفصیلات 31 دسمبر تک جمع کرائیں، سابق اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی اہلخانہ اور زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے سابق ارکان کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔