الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Published On 12 December,2023 01:01 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کا تقرر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داریاں تقویض کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل کر دیئے گئے

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا شیڈول بھی جاری کر دیا جس کے مطابق ریٹرننگ افسران کو 3 روزہ ٹریننگ دی جائے گی، الیکشن کمیشن 13 دسمبر سے 15 دسمبر تک ریٹرننگ افسران کو تربیت دے گا۔

الیکشن کمیشن کے حکام ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ دیں گے، ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل سطح پر انتخابی تربیت دی جائے گی، انتخابی ٹریننگ کا مواد ڈویژنل دفاتر میں پہلے ہی بھجوایا جا چکا ہے۔