لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کا اہم اجلاس سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین کی زیر صدارت ہوا، جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کی ہدایت کر دی۔
اہم مشاورتی اجلاس میں اسحاق خاکوانی، عون چودھری، نعمان لنگڑیال، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان شریک ہوئیں، اجلاس میں کرنل ہاشم ڈوگر، مراد راس، ڈاکٹر فیاض الحسن چوہان، رفاقت گیلانی، رانا نذیر، آصف نکئی و دیگر بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں چودھری اخلاق، رائے اسلم، طارق نکئی، راؤ شاہد، مامون جعفر تارڑ و دیگر رہنما بھی شریک ہوئے، اجلاس میں انتخابی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں ن لیگ سے ہونے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مختلف تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا، اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی مشاورت کی گئی۔