کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے صوبہ پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پارٹی ٹکٹ دینے کیلئے 8 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔
ایم کیو ایم کی بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک پارلیمانی بورڈ کے سربراہ مقرر کر دیئے گئے، پارلیمانی بورڈ میں صدر پنجاب عابد گجر، صدر سینٹرل پنجاب شاہین انور گیلانی، صدر اپر پنجاب متین خان، صدر جنوبی پنجاب ایاز علی شیخ شامل ہیں۔
سینئر نائب صدور میں اظہار قریشی اور آغا جانی شامل، سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل کر لئے گئے، پارلیمانی بورڈ صوبہ پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا انتخاب کرے گا۔