مردان: (دنیانیوز) مردان کی مقامی عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ضمانت منظورکرلی۔
مردان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی 90 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہے کہ اسد قیصر پر 9 مئی کو نجی املاک کےتوڑپھوڑ کےالزامات ہیں، 2 دسمبر کو مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا تاہم انہیں پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا، اسد قیصر اس وقت سینٹرل جیل مردان میں قید ہیں۔