پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ایم ٹی آئیز اور ان کے زیرانتظام اداروں کیلئے 2 ارب 98 کروڑ کا بجٹ جاری کر دیا گیا۔
نگران مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ تمام ایم ٹی آئیز ہسپتالوں کو ہنگامی بنیادوں پر فنڈز کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، فنڈز رواں مالی سال کے 4 مہینوں کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، صحت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔