راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے کسی ادارے نے تنگ نہیں کیا، صرف 40 دن کا چلہ کاٹا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چلے کے بعد ٹویٹ کرنا بھی چھوڑ دیا، صرف اخبار پڑھتا ہوں، میرے ساتھ کسی نے کوئی زبردستی نہیں کی، میں نے کسی کے خلاف شہادت نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید سے متعلق درج 10 مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے بیان پر اعتماد رکھنا چاہیے کہ 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، ابھی کوئی انتخابی مہم نہیں چلا رہا جس دن الیکشن شیڈول آگیا انتخابی مہم شروع کر دوں گا، الیکشن نہ ہوئے تو پرانی تنخواہ پر کام کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے پنڈی کے دونوں حلقوں میں کام کیا ہے، حلقہ 56 اور 57 سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا، اداروں کا احترام سب پر لازم ہے، سب کو ساتھ لے کر اور امن سے چلنا ہے۔
راولپنڈی :سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے pic.twitter.com/L8jhapsvEE
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 8, 2023